top of page

جہلم میں منشیات فروشی عروج پر ، ہر گلی محلے میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے، پولیس ناکام

جہلم (Jhelumnews.uk۔ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم میں منشیات فروشی عروج پر شہر کے ہر گلی محلے میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے پولیس ان پر قابو پانے میں ناکام قوم کے معمار  نوجوان نسل منشیات کی لت میں پڑ کر  تباہ ہونے لگی زرائع کے مطابق منشیات فروش پولیس کی مرضی کے بغیر منشیات فروخت نہیں کر سکتے شہریوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ  تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے اکثر علاقوں میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ چکی نوجوان نسل منشیات کی لت میں پڑ کر تباہ ہونے لگی ہر گلی محلے میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری پولیس بھی ان منشیات فروشوں کو پکڑنے میں ناکام زرائع کے مطابق اکثر منشیات فروشوں کے  تعلق پولیس کے کچھ اہلکاروں کے ساتھ ہیں جن کی وجہ سے منشیات کا دھندا جاری ہے چرس  ہیروئین شراب  اور آئس نشہ  شہر کے کئی علاقوں میں پھیل چکا منشیات فروشوں نے زیادہ تر نوجوان نسل کو اس لت میں لگا دیا کئی سکول اور کالج کے طلباء بھی منشیات فروشی کی لت میں پڑ چکے قوم کے معمار طلباء کا مستقبل ان منشیات فروشوں نے تاریک بنا دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروش پولیس کی ملی بھگت سے یہ کام کر رہے ہیں کچھ پولیس اہلکاروں نے ڈیرے بنا رکھے ہیں جہاں پر منشیات فروشوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اب تو ہر گلی اور محلے میں بھی منشیات فروشی عروج پر پہنچ چکی محافظ اسکواڈ بھی ناکام جبکہ گرین بیلٹ کو رات کے وقت منشیات فروشوں نے اپنا مسکن بنا لیا چرس شراب اور آئس نشہ کی لت میں پڑ کر نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار بھی ہونے لگے نوجوانوں سے زیادتی جیسے واقعات بھی بڑھ گئے شہریوں نے کہا کہ پولیس تو ہماری محافظ ہے لیکن یہ کیسی محافظ ہے کہ اب ہمارے بچے بھی ان منشیات فروشوں کے چنگل میں پھنسنے لگے علاقے کا ایس ایچ او چاہے تو اس کے علاقہ میں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی لیکن افسوس کہ ہر تھانے کے علاقے میں منشیات فروشی دن بدن بڑھ رہی ہے قبرستان بھی ان منشیات استعمال کرنے والوں کا گڑھ بن گیا جہاں دن رات  مختلف قسم کی  فلیٹس اترتی رہتی ہیں اگر پولیس ان کو پکڑ کر ان سے پوچھ گچھ کرے کہ وہ یہ منشیات کہاں سے خریدتے ہیں تو وہ سب کچھ بتا دیں پولیس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو تو فوری پکڑتی ہے لیکن منشیات فروخت کرنے والوں کو نہیں پکڑتی شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اکثر علاقوں میں منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور منشیات فروخت کرنے والوں کے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ قوم کے معمار اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں 


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

댓글

별점 5점 중 0점을 주었습니다.
등록된 평점 없음

평점 추가
bottom of page