top of page

جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹوں کے حوالے سے بڑی مشاورتی بیٹھک۔ احسن وحید سے

جہلم میں ن لیگ کا تنظیمی مشاورتی اجلاس، پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے بڑی مشاورتی بیٹھک، کوآرڈینیٹر ٹکٹ کمیٹی صباء صادق اور صدر مسلم لیگ (ن) جہلم بوٹا جاوید کا امید واروں سے انٹرویو، اُمیدوار کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی طرف سے ضلعی سطح پر تنظیمی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ کوآر ڈینیٹر ٹکٹ کمیٹی صباء صادق اور صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم بوٹا جاوید نے جہلم میں ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں سے تجاویز اور ان کے انٹرویو کے لیے بیٹھک کی جس میں تمام امیدوران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ امیدواروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کریں گے اور ٹکٹ جس کو بھی ملا وہ اس کی مکمل سپورٹ کریں گے۔ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کی ہر ممکن سپورٹ کریں گے اور ضلع جہلم ایک بار پھر ن لیگ کا قلعہ ثابت ہوگا۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن امیدوار برائے پی پی چوبیس راجہ غلام حسین کیانی نے کمیٹی کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ دیتے ہوئے 2018 کے الیکشن میں پارٹی کو نقصان پہنچانے والے چہروں کو مد نظر رکھا جائے اور ایسے شخص کو ٹکٹ دینے میں احتیاط کی جائے جو اقتدار کے بعد پارٹی کو نقصان پہنچائے۔ مشاورتی اجلاس میں ضلع بھر کی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا

0 comments
bottom of page