جہلم (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم میں عمران خان کی گرفتاری چند خواتین کا شاندار چوک میں احتجاج جبکہ ضلعی قیادت سے کوئی رہنما بھی نظر نہ آیا چوہدری فواد پارٹی منظر سے غائب تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر شاندار چوک میں چند خواتین کا احتجاج جبکہ چار سے پانچ مرد کارکن بھی نظر آئے خواتین میں بھی پانچ سے چھ کارکن نظر آئیں الیکشن میں پارٹی ٹکٹ لینے والے چوہدری فواد برادران میں سے کوئی بھی نظر نہ آیا ضلعی قیادت بھی منظر سے غائب پنجاب کی وومن صدر سمیرا افضل نے کہا کہ آج مجھے افسوس ہے کہ جہلم سے تحریک انصاف کے کارکنان باہر نہیں نکلے ضلعی قیادت بھی کہی نظر نہیں آرہی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کر کے بہت بڑی غلطی کی عوام بھی سو چکی ہے عمران خان ہماری اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے اس ملک کو عمران خان ہی بچا سکتے تھے آج ڈاکو اور چور تو آزاد گھوم رہے ہیں اور حکومت کر رہے ہیں جبکہ اس ملک کے ساتھ مخلص لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور اس کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں شاندار چوک میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
Jhelum
©2023 by JhelumNews.uk. Created by Team Jhelumnews
bottom of page
Comments