جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم میں طوفانی بارش سے سیوریج کا نظام مسلسل تباہی کا شکار نکاسی آب کا انتظام بری طرح ناکام بارش کے رکنے کے 6 گھنٹے بعد بھی پانی بازاروں میں کھڑا ہے میونسپل کمیٹی کے اہلکار بازاروں سے پانی نکالنے میں ناکام دکانداروں کا نقصان تفصیلات کے مطابق جہلم میں طوفانی بارش سے بازاروں میں پانی ہی پانی کئی محلوں میں سات گھنٹے بعد بھی پانی نہ نکل سکا جبکہ بازاروں میں چھ گھنٹوں سے پانی مسلسل کھڑا ہے دکانوں میں پانی داخل ہونے دکانداروں کو بھی پریشانی کا سامنا سیوریج نظام تباہی کی طرف گامزن ابھی تک میونسپل کمیٹی کے افسران سیوریج نظام کو درست نہ کر سکے جبکہ کئی علاقوں میں ابھی تک بارش کا پانی کھڑا ہے کئی گلی اور محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے اہل محلہ بھی شدید مشکلات کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے انتظامیہ کئی سالوں کے بعد بھی سیوریج کے نظام کو درست نہ کر سکی جبکہ نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح وہ شہر بھر کی صفائی اور ستھرائی کے لیے کام کر رہے ہیں وہ سیوریج کے ناقص انتظامات کی طرف بھی توجہ دیں اور شہر کی نکاسی آب کے لیے سیوریج کے نظام کو تباہ حالی سے بچائیں سیوریج کے نظام کو درست کروائیں
top of page
bottom of page
Kommentit