top of page

جہلم میں شہری کو قتل کرنے والا ملزم 19سال بعدگرفتار پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر 2005 میں ساتھی کی مدد سے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا

جہلم(نثار احمد مغل سے)جہلم میں شہری کو قتل کرنے والا ملزم 19سال بعدگرفتار پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر 2005 میں ساتھی کی مدد سے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی کے علاقہ میں 2005ء میں ایک قتل کی واردات ہوئی جس میں جہلم کے علاقہ ٹاہلیانوالہ کے رہائشی نذیر احمد کو معمولی تلخ کلامی پر سعیلہ جہلم کے رہائشی مزمل نامی ملزم نے اپنے ساتھی ندیم ریاض کی مدد سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے اس قتل میں ملوث ملزم مزمل کو 19سال بعد گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مزمل قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہوگیا تھا، سعودی عرب سے واپسی پر مخبر نے پولیس کو اطلاع کی کہ قتل کی واردات کا ملزم مزمل پاکستان آیا ہوا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 19سال پہلے درج ہونے والے مقدمے کے حوالے سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا جائے گا

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page