top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم میں شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی(نثار احمد مغل سے)

جہلم میں شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، خاتون کے جسم کا 45 فیصد سے زائد حصہ جھلس چکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 8 روز قبل جہلم کے علاقہ عید گاہ سعیلہ میں گھریلو رنجش پر گل بادشاہ نےپٹرول چھڑک کر اپنی بیوی کو آگ لگادی ۔ خاتون بری طرح جھلس گئی جس کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گل بادشاہ کو پشاور سے گرفتار کر لیا تھا۔ خاتون 8 بچوں کی ماں تھی، ملزم نے کھانا بناتے وقت انتہائی اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page