top of page

جہلم میں شادی کی تقریبات میں باراتیوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والے نوعمر جیب تراش کو گرفتار کر لیا گیا، نوعمر ملزمان نئے کپڑے پہن کر تقریبات میں داخل ہوتے اور واردات کرتےتھے

جہلم(رانا عاصم)جہلم میں شادی کی تقریبات میں باراتیوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والے نوعمر جیب تراش کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکوں نے چند روز پہلے بارات میں داخل ہوکر دلہن کے والد کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کی شناخت محمد عرفان اور غلام مرتضی کے نام سے ہوئی جو کہ شیخوپورہ کے رہائشی ہیں۔ دلہن کے والد کی جیب سے رقم نکالنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ملزمان دوبارہ واردات کے لئے آئے تو باراتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ نوعمر ملزمان نئے کپڑے پہن کر تقریبات میں داخل ہوتے اور واردات کرتےتھے، ملزمان کا ٹارگٹ جی ٹی روڈ پر قائم میرج ہال ہوتے ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے دونوں نوعمر ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا، عدالت نے عمریں کم ہونے پر دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page