top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم میں شادی کا جھانسہ دے کر سٹی ہاؤسنگ کے فلیٹ میں بائیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ملزم زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم نازیبا وڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا

جہلم میں شادی کا جھانسہ دے کر بائیس سالہ لڑکی سے سٹی ہاؤسنگ کے فلیٹ میں زیادتی  جہلم (نثار احمد مغل سے ) جہلم میں شادی کا جھانسہ دے کر سٹی ہاؤسنگ کے فلیٹ میں بائیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم نازیبا وڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کریم پورہ کی رہائشی بائیس سالہ لڑکی (ن) کو ملزم مبین چوہدری  دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔ پولیس کے مطابق ملزم مبین  بائیس سالہ لڑکی کو ورغلا کر فلیٹ میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کے دوران وڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور لڑکی کو بلیک میل کر کے دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔ تھانہ کالا گوجراں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں ۔ جبکہ ملزم روپوش ہوگیا ہے اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page