top of page

جہلم میں سنٹرل ایگزیکٹو باڈی پاکستان ھومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی کامیاب میٹنگ کا انعقاد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم میں سنٹرل ایگزیکٹو باڈی پاکستان ھومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی کامیاب میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، اس موقعہ پر سںنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر راؤ غلام مرتضی صدر کونسل برائے ھومیوپیتھی ڈاکٹر جاوید اعوان صدر PHMA پاکستان ، ڈاکٹر فیصل سلیم چیف آرگنائزر پاکستان پنجاب کے ممبران کونسل ایگزیکٹو ممبران اور لاہور میں مینٹگ کی انتظامیہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد کی مستحق ھے ۔ اس کا تمام سہرا بالخصوص راؤ غلام مرتضی صدر NCh کو جاتا ھےجنکی کاوش اور روابط سے مختصر وقت میں کامیاب پروگرام انعقاد پزیر ھوا ، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر سلیم حمید کو PHMA میں خوش آمدید کہتے ھیں انکو ملنے والی اہم ذمہ داریاں اور سابق صدر NCH جناب پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ مرزاکی بطور سیکرٹری جنرل تعیناتی پر ان سب کو مبارک باد پیش کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں ان موجودگی میں پاکستان ھومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن میں ھومیوپیتھی کی ترقی و ترویج کا جو سلسلہ جاری ھے وہ مزید پروان چڑھے گا

0 comments
bottom of page