جہلم(ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم میں ریکارڈ شجر کاری کرنے پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ایس ڈی او فاریسٹ وقاص شاہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازتے ہوئے گرین جہلم مشن کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی ایف او سدھیر مغل اور ایس ڈی او فاریسٹ وقاص شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری اس ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے جس طرح محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں نے ریکارڈ شجر کاری کرنے کی مہم میں اپنا کردار ادا کیا وہ قابل تحسین اور دوسرے اضلاع کے لیے مثالی ہے، اس مہم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments