top of page

جہلم میں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی ایک دفعہ پھر موٹر سائیکل چور گینگ متحرک۔ایک اور موثر سائیکل چور

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم میں موٹر سائیکل چور متحرک ھو گئے ، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ھونگے , پولیس تفصیلات کے مطابق جہلم میں رمضان کے مقدس مہینے میں ایک دفعہ پھر موٹر سائیکل چور گینگ متحرک ھو گیا ھے اور چوروں نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ھے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ھو گئی ھے اور پولیس کے مطابق ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے ۔یاد رھے کہ جہلم اور گردو نواح میں اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چور گینگ کئی بار متحرک ھوتا رہا ھے اور ہر دفعہ پولیس اس گینگ کے خلاف کاروائیاں کرنے میں کامیاب رہی ھے اور جہلم پولیس اس گینگ سے درجنوں موٹر سائیکلز برآمد کرنے میں کامیاب رہی ھے۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو محتاط رہنے اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ضرورت ھے ۔

0 comments
bottom of page