top of page

جہلم میں راٹھیاں کے کنکریٹ مکسچر مشین پل سے نیچے گر گئی، حادثہ میں 40 سالہ شخص جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا

جہلم(رانا عاصم سے )جہلم میں راٹھیاں کے کنکریٹ مکسچر مشین پل سے نیچے گر گئی، حادثہ میں 40 سالہ شخص جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جہلم میں راٹھیاں کے قریب کنکریٹ مکسچر مشین تکنیکی مسئلہ کے باعث بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں 40 سالہ شفیق سکنہ صادق آباد مشین میں پھنس گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثہ میں 32 سالہ محمد عمران شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا

0 comments
bottom of page