top of page

جہلم میں تجاوڑات کی بھر مار ، دوکان داروں ، ریڑھی بانوں ،چنگ چی مالکان کی طرف سے دھڑلے سے راستے بند

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم میں تجاوڑات کی بھر مار ، دوکان داروں ، ریڑھی بانوں اور چنگ چی مالکان کی طرف سے دھڑلے سے راستے بند ، پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ پر قبضے شہریوں کیلئے ازیت کا سبب بن گئے ، شہریوں کی طرف سے شدید مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لیکر گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار سے دیہاتوں سے آئے ہوئے لوگوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر دوسری طرف دکانداروں ریڑھی بانوں اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے راستے بند کیے ھوتے ہیں جس سے راستے اکثرو بیشتر بند نظر آتے ہیں جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے جبکہ ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کا عملہ تجاوزات ختم کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ھے ۔ میں بازار اور شاندار چوک سے ملحقہ سڑکوں میں جب رش بڑھتا ھے تو شدید حبس اور گرمی کے موسم میں راستوں پر رکاوٹیں ھونے کی وجہ سے اکثرو بیشتر شہری آپس میں تلخ کلامی اور توں تکرار کرتے نظر آتے ہیں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر گزرگاہ پر ناجائز ٹھیلے لگوائے ہوئے جنکا باقاعدہ ماہانہ کرایہ وصول کیا جاتا ھے جو کہ بلکل ہی غیر قانونی فعل ہے عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم سے اپیل کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ مین بازار اور شاندار چوک سے ملحقہ سڑکوں سے ناجائز تجاوزات کو ختم کروایا جائے اور کرایہ داری میں ملوث دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جائے تاکہ دوبارہ کوئی دکاندار اسطرح کی غیر قانونی حرکت نا کرسکے مین بازار کیساتھ ملحقہ گلیوں میں بھی لوگ گلیوں میں قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے جس سے گلیاں بلکل تنگ ہو کے رہ گئی ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور زمہ داران کی طرف سے ایک گرینڈ آپریشن تشکیل دیا جائے تاکہ عوام الناس کیلئے راستے کھل سکیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔

0 comments
bottom of page