top of page

جہلم میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے کنتریلی کے 2 بھائیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، مزاحمت پر گولیاں مار دیں


دینہ(نثار مغل سے)جہلم میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے 2 بھائیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، مزاحمت پر گولیاں مار دیں۔جہلم کے جادہ چوک میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے دو بھائیوں کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں کو گولیاں مار دیں، ڈاکو لاکھوں روپے لے کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ پر جادہ چونگی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جہلم کے نواحی گاؤں کنتریلی کے رہائشی دو بھائی عامر اور امجد بینک سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکلوا کر باہر آئے تو موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں بھائی زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو رقم ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں زخمی بھائیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک بھائی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ناصر محمود باجوہ بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال اور وقوعہ کی جگہ پہنچے اور کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے شہر کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

0 comments

Recent Posts

See All

پنڈدادن خان میں افسوسناک واقعہ۔ تھانہ للہ کے علاقہ پیر خسرو خان سے ایک شخص کی لاش برآمد // نیئر اعوان سے

پنڈدادن خان میں افسوسناک واقعہ تھانہ للہ کے علاقہ پیر خسرو خان سے ایک شخص کی لاش برآمد لاش کی شناخت غلام شبیر ولد محمد صدیق سکنہ جھارویاں کے نام سے ھوئی غلام شبیر کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا پولیس جاے

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page