top of page

جہلم میں بینظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب، سالگرہ کا کیک کاٹاگیا


www.Jhelumnews.uk

جہلم میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا ،

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید خان،ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر نے جہلم میں بینظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا۔

۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہوئی ،ملک دشمن لیڈروں کو عوام مسترد کریں گے۔

تقریب بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب سے صوبائی اورضلعی عہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔چوہدری کامران اسلم ،اعجاز سما،چوہدری تنویر کائرہ کی خصوصی شرکت

جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk )اگلے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور مرکز اور چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ھو گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید خان،ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر نے جہلم میں بینظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا۔ اور کہا کہ اگلا وزیر اعظم انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ھو گا۔ اس الیکشن عوام آپنے کا حق صحیح طریقے سے ادا کریں گے۔ اور منافق، ملک دشمن لیڈروں کو پاکستان کے غیور عوام مسترد کریں گے۔ ضلع جہلم کے صدر چوھدری تسنیم ناصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور ملک کے لئے قربانیاں دینے والی جماعت ہے۔ زلفقار علی بھٹو شہید کے دور میں اس کو منی لارکانہ کہا جاتا تھا۔ اور ہم اب جہلم سے تمام سیٹیں جیت کر اس کو منی لارکانہ بنائیں گے۔ گزشتہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا تھا۔ اور اب عبوری حکومت نے اس کو درست سمت لانے کی کوشش کی مگر کچھ خامیاں موجود ہیں۔ اگلے الیکشن میں ہم جیت کر ‘‘ کپتان‘‘ کے ساتھوں کا صفایہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہوئی ہے اور مسلسل تباہ کئیے جا رھا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی۔ خصوصی طور پر سابق صدر آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور اور مثبت حکمت عملی کی وجہ سے کپتان کی حکومت کا آئینی طور پر عدم اعتماد کے زریعے خاتمہ ھوا۔ جو کپتان کو سخت ناگوار گزرا اور اس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت تک نہ کی۔تقریب بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب سے صوبائی اورضلعی عہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔چوہدری کامران اسلم ،اعجاز سما،چوہدری تنویر کائرہ کی خصوصی شرکت

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page