top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم میں بھی فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی کی جانب سے ظلم و بربریت پر مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج




جہلم ( مصطفیٰ بٹ ) ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی کی جانب سے ظلم و بربریت کیخلاف فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی مسجد اقصیٰ سے نكالی گئی جو سول لائن روڈ سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح جہلم میں بھی فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے ظلم و بربریت کے خلاف جہلم میں بھی پاکستان مركزی مسلم لیگ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئیریلی کی قیادت پاکستان مركزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر پروفیسر ہارون رفیق نے کی احتجاجی ریلی میں ان کے ساتھ سیاسی سماجی شخصیت محمود مرزا جہلمی۔شیخ ندیم۔حفظ ظفر اقبال۔ملک اشرف محمود صدر انجمن شہریان۔سرپرست اعلیٰ محمد غیاث الدین۔مرزا اکمل بیگ۔ملک افضل اعوان۔مولانہ معروف احمد۔ مرزا اشفاق بیگ۔ظفر اقبال مغل۔اور خالد بٹ کے علاوہ ہزاروں افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے،ریلی کے شرکا نے اسرائیل کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔اسی طرح جہلم دوسری طرف جماعت اسلامی کی جانب سے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی قیادت میں جماعت اسلامی کے مركزی دفتر سے ریلی نکالی گئی اور مركزی جعمیت اہل حدیث پاکستان کی جانب سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی چوک اہل حدیث سے نکالی گئی جو شاندار چوک سے ہوتی ہوئی چوک اہل حدیث پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر محمود مرزا جہلمی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اپنے اصل مقصد کو بھول گی ہے ہم فرقوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ہمارا جو رعب تھا دشمن پر وہ ختم ہو گیا ہے آج دنیا کی سب سے کمزور قوم ہم ہیں آج فلسطین دیکھیں لہو لہو ہے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہمیں سوچنا ہوگا تو آئیے آج ہم ایک قوم بنیں ایک ملت بنیں اور اپنے ملکوں کے اندر ایسے حکمران لائیں جو مسلمانوں کی ترجمانی کریں اس موقع پر جماعت اسلامی کے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آج سراج الحق کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں کو بیدار کریں کے وہ کھل کر فلسطین کی حمایت کریں ہم تمام مسلمان ممالک کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ فلسطین کا ساتھ دیں اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز آٹھائیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page