top of page

جہلم میں بھی شدید سردی اور دھند کاراج، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے۔ علی الصبح شدید دھند کے باعث شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

جہلم(رانا عاصم سے)جہلم میں بھی شدید سردی اور دھند کاراج، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے۔ علی الصبح شدید دھند کے باعث شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، خشک سردی کی لہر میں شدت کی وجہ سے خصوصاً بچے اور بڑے نزلہ زکام بخار و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث دینہ کے مقام پر ایف بی آر کا 23 سالہ ملازم تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔ ایف بی آر کا ملازم دینہ سے منگلا جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے 23 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا جوموقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم رکھیں ، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں میں مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page