top of page

جہلم میں بغیر نمبر کے چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم میں بغیر نمبر کے چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار کوئی پوچھنے والا نہیں ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر کے اکثر علاقوں میں بغیر نمبر کے چنگ چی رواں دواں  تفصیلات کے مطابق جہلم میں بغیر نمبر پلیٹ کے چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جبکہ ان رکشہ ڈرائیورز کی اکثریت کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں اور کئی نوعمر ڈرائیور بھی چنگ چی رکشہ کو چلانے میں مصروف نظر اتے ہیں اور شہر میں حادثات کا باعث بھی بن رہے ہیں ڈرائیور کی اکثریت ٹریفک اشاروں کو بھی سمجھنے سے قاصر جبکہ اکثر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین اور قاعدے کا کچھ علم نہیں جہاں مرضی ہے پیچھے بغیر دیکھے  سڑک کے درمیان میں بریک جبکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک اکثر ان سے ٹکرا جاتی ہے شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی سڑکوں پر چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار سے اکثر ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ ڈرائیور حضرات زیادہ تر ٹریفک قوانین سے لاعلم ہوتے  ہیں اور اکثریت کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں بنا ہوتا جس کی وجہ سے یہ شہر اور جی ٹی روڈ پر حادثات کا باعث بن رہے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ ٹریفک پولیس کا محکمہ کس کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا ہے وہ صرف شاندار چوک میں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ہی ایکشن کرتے دکھائی دیتے ہیں چونکہ چنگ چی رکشہ والے اب مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس بھی ان کو کچھ نہیں کہتی اور وہ ان سے نزرانے وصول کرتی رہتی ہے اگر ٹریفک پولیس نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے تو کافی حد تک ان چنگ چی رکشہ والوں پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے جبکہ اکثریت چنگ چی رکشہ والوں کے رکشوں پر نمبر بھی نہیں لگے ہوئے اور محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن بھی خاموش ہے جس کی وجہ سے بغیر نمبر پلیٹ کے یہ رکشے شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ افسوس کی بات ہے کہ جس موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ نہ لگی ہو ٹریفک پولیس اس کا چالان کرنا فرض سمجھتی ہے کیونکہ یہاں پر  کوئی قانون نہیں جس پر  عمل ہوسکے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی جائیں کہ جو بھی چنگ چی رکشہ بغیر نمبر کے ہو اس کا فوری طور پر چالان کیا جائے کیونکہ قانون سب کے لیے برابر رکھنا چاہیے اور ان چنگ چی ڈرائیور حضرات کے لائسنس بھی چیک کیے جائیں اور بغیر لائسنس کے ڈرائیور کو بھاری جرمانہ بھی ہونا چاہیئے تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیا جاسکے 

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page