top of page

جہلم میونسپل کمیٹی کیلئے نئی اور جدید مشینری کی خریداری میں تیزی آنے لگی


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئی مشینری کی خریداری ، نئی جدید مشینری کی دستیابی سے شہر کی صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری آ سکے گی تفصیلات کے مطابق جہلم میونسپل کمیٹی کیلئے نئی اور جدید مشینری کی خریداری میں تیزی آنے لگی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی خصوصی کاوشںوں سے مشینری کا سیکنڈ فیز جس میں 5 منی ٹرپرز اور مکینیکل سویپنگ مشین شامل ہے وہ جلد بلدیہ کو ملنے جا رہی ھے، نئی مشینری آنے سے شہر بھر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے شہر کی صفائی ستھرائ کیلۓ میونسپل کمیٹی کیلۓ کروڑوں روپوں کی مشینری خریدی جا رہی ھے جو بہت جلد دستیاب ھو سکے گی ۔ نئی اور جدید مشینری کی دستیابی سے شہر کی صفائی ستھرائی میں مزید بہتری آ سکے گی ۔ جس سے شہر کی بہتری کیلۓ ان اقدامات کو شہریوں کی طرف سے سراہا جا رہا ھے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page