top of page

جہلم:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن، محمدی چوک اور کچہری روڈ تجاوزات سے کلیئر



جہلم(ادریس چودھری )ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن، محمدی چوک اور کچہری روڈ تجاوزات سے کلیئر، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی جہلم نے کچہری روڈ اور محمدی چوک روڈ پر تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران عارضی تجاوزات، تھڑوں اور روکاوٹیں ختم کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات مافیا کو کوئی رعایت نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر میں دیگر مقامات پر غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا۔

0 comments
bottom of page