جہلم تحصیلدار ندیم گوہر کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا مجھے نوٹ دیکھاو میراموڈ بنے رجسٹری کروانے آنے والے سائلین کو بے جا انجکشن لگا کر موٹی رقم بٹورنے لگا
جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے )تفصیلات کے مطابق تحصیلدار ندیم گوہر نے تحصیل آفس میں آنے والے سائلین کو مختلف انجکشن لگا کر تنگ کرنا شروع کردیا اپنے ایجنٹس کے ذریعے سائلین سے رشوت کابازار گرم کر رکھا ہے رجسٹریوں کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں تحصیلدار کے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے انے والے سایٸلین رشوت لے کر رجسٹریاں کی جاری ہیں سائلین میں آنے والی خواتین کو صبح سے شام تک تحصیل آفس میں ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے تحصیلدار ہفتہ میں دو دن دفتر میں بیٹھتا ہے سایٸلین سے بے خوف وخطر رشوت کا مطالبہ کرتا ہے جو رشوت دینے سے انکار کرتا ہے اس کےکاغذات میں انجکشن لگا کر تنگ کرتا ہے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رقم لے کر کام کرنا راشی تحصیلدار نے اپنا وطیرہ بنا رکھا جہلم شہر کی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے صحافیوں کے سوال پر کہا مجھے کسی کی پروا نہیں جیتنی مرضی خبریں لگاو اوپر تک حصہ دیتا ہوں میرا کوٸی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جہلم کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق سے ایسے کرپٹ تحصیلدار کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جو دونوں ہاتھوں سے جہلم کے باسیوں کو لوٹ رہا ہے تحصیل آفس میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے
Comments