top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:میاں نوید انجم ( میاں برادرز بْک سیلرز ) کی جانب سے کمرشل کالج سٹارز جہلم کے اعزاز میں سال 2023؁ء کا آخری گیٹ ٹو گیدر ،مصروفیات کے باعث بہت کم تعداد میں سٹارز کی شرکت

جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) میاں نوید انجم ( میاں برادرز بْک سیلرز ) کی جانب سے کمرشل کالج سٹارز جہلم کے اعزاز میں سال 2023؁ء کا آخری گیٹ ٹو گیدر ، بے پناہ مصروفیات کے باعث بہت کم تعداد میں سٹارز کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق کمرشل کالج سٹارز جہلم سیشن 1982-84 کے اعزاز میں میاں نوید انجم سال 2023؁ء کے اختتام پر گزشتہ روز الشیخ شنواری مشین محلہ نمبر 2 میں ایک پر تکلف گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں جس میں سید شکیل حسین شاہ ، حاجی عابد حسین ، طارق عزیز ، محمد الیاس کھوکھر ،سید ہارون الرشید ، سید مظہر شاہ ، مقصود احمد ، انجم رفیق اور وقار بٹ نے شرکت کی۔ کمرشل کالج سٹارز کے کچھ ممبران بیرون ملک اور بیرون شہر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ واضع رہے کہ کمرشل کالج سٹارز گزشتہ تقریباً 40 سال ہر ماہ گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام کرتے ہیں۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page