top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (مہربان حسین چودھری)جہلم شہر و گردو نواح میں دل کے امراض سمیت جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئیں

جہلم (مہربان حسین چودھری)جہلم شہر و گردو نواح میں دل کے امراض سمیت جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئیں ۔ انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ، میڈیکل سٹورز پر انسولین دستیاب ہے مالکان من مانے نرخوں پر انسولین فروخت کر رہے ہیں ڈرگ انسپکٹرز ،دفاتر تک محدود ہوکررہ گئے جان بچانے والی ادویات بھی والی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں، بدقسمتی سے ڈاکٹرز صاحبان بھی وہی ادویات مریضوں کو تجویز کر کے دیتے ہیں جو مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہی ہوں جسکی بنیادی وجہ ناپید ادویات لکھنے پر بھی بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے شہریوں کا کہناھے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کر رکھا ہے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مرنا بھی مشکصل بنا دیا ہے انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page