top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:مویشی منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈی سی

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  مویشی منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے خریداروں کو بیٹھنے کی مناسب جگہ اور ٹھنڈے پانی کا بندوست ہونا چاہیے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جی ٹی روڈ پر واقع مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہویے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے میویشی منڈی میں بیوپاریوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات بارے دریافت کیا جبکہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کے کیمپ کے دورے میں انہوں نے عملہ سے مختلف ادویات کی دستیابی بارے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب انتظامات، پارکنگ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مویشیوں کیلئے چارے، لائیو سٹاک کیمپ ویٹرنری ڈسپنسری سمیت دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔ ضلع جہلم میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے 4 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page