top of page

جہلم مویشی منڈی میں انتظامات درہم برہم  ، جی ٹی روڈ گراؤنڈ میں لگائی گئی مویشی منڈی میں پینے کانایاب

 جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر )  جہلم مویشی منڈی میں انتظامات درہم برہم  فوجی مل جی ٹی روڈ گراؤنڈ میں لگائی گئی مویشی منڈی میں پینے کا پانی بھی نایاب جبکہ رات کو لائٹس بھی موجود نہیں جبکہ پرچی فیس بھی بڑھ گئی بکرا خریدنے پر 1000 روپے جبکہ بیل خریدنے پر 2 سے تین ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں  تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی فوجی مل گراؤنڈ میں مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان دیکھا گیا  مویشی منڈی میں پینے کے لیے ٹھنڈا پانی بھی موجود نہیں جبکہ رات کو لائٹس کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا  بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہمیں پینے کے لیے ٹھنڈا پانی بھی نہیں مل رہا جبکہ رات کو اندھیرے میں بیٹھے رہتے ہیں انتظامیہ ہمیں کبھی پوچھتی بھی نہیں جبکہ رات کو آندھی آنے سے ٹینٹ بھی گر گئے جبکہ منڈی میں پرچی مافیا بھی سرگرم ہیں حالانکہ انتظامیہ کی طرف سے جس کا فارمولا No پرافٹ No loss ہے ۔۔۔۔۔سمجھ سے بالا تر ہے  بکرا کے 500 سے 1000  روپے جبکہ بڑے جانور کی پرچی کے دو سے تین ہزار  روپے بھی وصول کئے جارہے ۔سہولیات کا فقدان ہے نو پرافٹ نو لاس کے فارمولے کی بیوپاریوں یاخریداروں کی سمجھ سے باہر ہے  البتہ پرچی فیس لینے والوں کی چاندی ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں نو پرافٹ نو لاس کا سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں علاوہ ازیں جہلم شہر شاندار چوک سمیت مختلف چوکوں میں سر شام ٹولیوں کی شکل جانوروں کی منی منڈی کا سماں بھی  نظر آتا ہے عوام کی اپیل ہے کہ کیٹل منڈی کے no پرافٹ no لاس کے فارمولے کو واضح کیا جائے۔جانوروں۔بیوپاریوں۔خریداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ گزشتہ روز  ڈپٹی کمشنر خود منڈی کا دورہ بھی کرکے آئے ہیں  سخت گرمی ہے اور ۔سہولیات آپ کے سامنے ہیں  

0 comments
bottom of page