top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

جہلم(ظہیر عباس۔Jhelumnews.uk) ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور انچارج چوکی کینٹ شاہد امجد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے 04 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد، تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت ذیشان مسیح عرف شانی سرغنہ، سلیمان، نعمان اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹر سائیکل اور 35000 ہزار روپے نقدی برآمدکر لیے گئے،ملزمان سے بر ریمانڈ جسمانی مزید انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو شاباش دی

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page