top of page

جہلم:موضع نکی میں زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے 07 ملزمان کر گرفتار کرلیا گیا،مقدمہ درج



جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) ایس ایچ اوچوٹالہ ملک نثار احمد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کروائی ، اطلاع ملنے پر موضع نکی میں زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے 07 ملزمان کر گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج ملزمان پابند سلاسل ، پولیس زرائع تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ آس کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے جس پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ھوئے ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر واقع میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا، شکایت کے مطابق امان اللہ ولد عاشق حسین سکنہ شیخوپورہ جس نے محمد جمیل ولد ابراہیم قوم جٹ سکنہ منڈی بہاؤالدین جو بیرون ملک مقیم ھے سے 26 ایکڑ زرعی زمین عرصہ تین سال سے ٹھیکے پر لے رکھی ھے۔ کچھ لوگ شہری کے رقبہ پر ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر ، عاصم، ہاشم، علی، قیصر، کمائیل حیدر اور احمد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے ٹریکٹر اور ویگو ڈالہ بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس زرائع ۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ناجائز قبضہ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش بھی دی۔



0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page