top of page

جہلم:موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دمہ کے مریضوں کو احتیاط کرنا ہو گی. ڈاکٹر حفیظ الرحمن ۔ ویڈیو+ نیوز

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیف کنسلٹنٹ چیف چسٹ فزیشن و انچارج شعبہ امراض سینہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم جنرل سیکرٹری پاکستان چسٹ سوسائٹی اینڈ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے نمائندہ جہلم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دمہ کے مریضوں کو احتیاط کرنا ہوگی ڈاکٹر صاحب کا کہنا یہ تھا کہ سردیوں کے موسم میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے تمام مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اپنے بچوں کو گرم کپڑے پہنا کر باہر جانے دیا کریں سردی کے پیش نظر رضائیوں کا استعمال کرنا نیز ماسک کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے ماہر امراض چسٹ کا کہنا تھا کہ دمہ کے پرآنے مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ہلکی سی ٹھنڈک یا معمولی کوتائی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے دمہ کے مریضوں کو اس موسم میں سانس لینا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے لہذا ان کے مفاد میں ہے کہ وہ روٹین میں اپنے مستند ڈاکٹر سے چیک کروایا کریں ڈرائی فروٹ کا استعمال بھی کسی حد تک مفید ہے تلی ہوئی چیزوں اور چکنائی والی چیزوں کو استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page