top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دمہ کے مریضوں کو احتیاط کرنا ہوگی . ڈاکٹر حفیظ الرحمن

جہلم ( پروفیسر خورشید ڈار)ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیف کنسلٹنٹ چیف چسٹ فزیشن و انچارج شعبہ امراض سینہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم جنرل سیکرٹری پاکستان چسٹ سوسائٹی اینڈ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے نمائندہ میڈیا پرسن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دمہ کے مریضوں کو احتیاط کرنا ہوگی ڈاکٹر صاحب کا کہنا یہ تھا کہ سردیوں کے موسم میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے تمام مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اپنے بچوں کو گرم کپڑے پہنا کر باہر جانے دیا کریں سردی کے پیش نظر رضائیوں کا استعمال کرنا نیز ماسک کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے ماہر امراض چسٹ کا کہنا تھا کہ دمہ کے پرآنے مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ہلکی سی ٹھنڈک یا معمولی کوتائی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے دمہ کے مریضوں کو اس موسم میں سانس لینا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے لہذا ان کے مفاد میں ہے کہ وہ روٹین میں اپنے مستند ڈاکٹر سے چیک کروایا کریں ڈرائی فروٹ کا استعمال بھی کسی حد تک مفید ہے تلی ہوئی چیزوں اور چکنائی والی چیزوں کو استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page