top of page

جہلم:موسم سرما میں ضلعی عدالت کے نئے اوقات کار کے نوٹیفکیشن جاری ، اطلاق 31 مارچ 2024 تک رہے گا

جہلم: موسم سرما میں ضلعی عدالت کے نئے اوقات کار کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق 31 مارچ 2024 تک رہے گا۔ ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کے دوران ضلعی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں اور منظوری کے بعد رجسٹرارآفس نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتوں میں اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، اور تبدیل شدہ اوقات کار31 مارچ 2024 تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات اور ہفتہ ضلعی عدالتوں کے اوقات صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے، نماز اور کھانے کا وقفہ ایک بجے سے 1:30 بجے تک ہوگا، جب کہ جمعہ کے روز عدالتوں میں صبح 9 بجے سے ایک بجے تک کام ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سیشن ججز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کے ذریعے تبدیل کئے گئے اوقات سے مطلع کر دیا گیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page