top of page

جہلم:منی بجٹ٫منافع خور دکانداروں نے آئل  اور  گھی کی فراہمی کو روک دیا

جہلم (نثار مغل)  جہلم میں کئی اشیاء کی فراہمی روک دی گئی سروے کے مطابق منافع خور دکانداروں نے آئل  اور  گھی کی فراہمی کو روک دیا  جبکہ پیٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں شہری پریشان  تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے منی بجٹ کے بعد جہلم شہر کے کئی علاقوں میں منافع خوری کرنے والے دکانداروں نے حکومت کی طرف سے ریٹ بڑھنے کے چکر میں آئل اور گھی سمیت کئی اشیاء کی فروخت روک دی شہریوں نے کہا کہ ہم کئی دکانوں پر جا چکے ہیں ہمیں آئل اور گھی مل ہی نہیں رہا جبکہ پیٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی لائینیں لگ چکی ہیں کہ شائید کل سے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے زرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30  سے 40 روپے لیٹر تک اضافہ ہونے کا امکان ہے شہری آئل اور گھی لینے کے لیے کئی دکانوں کے چکر لگا رہے ہیں اور جو دکاندار آئل اور گھی فروخت کر رہا وہ ریٹس بڑھا کر فروخت کر رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ریٹ مقرر کیا جائے جس کے مطابق اشیاء کی فراہمی ایک ہی ریٹس پر ہو اور جو دکاندار منافع خوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے 

0 comments

Recent Posts

See All

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں دفتر محتسب پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023 پیش کر دی

جہلم(رانا محمد عاصم سے )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں دفتر محتسب پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔رپورٹ جاری

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔گزشتہ ماہ فروری منشیات فروشوں کیخلاف 5الگ الگ مقد

bottom of page