جہلم: منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں ایک لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا گیا،8 افراد دریا جہلم میں پھنس گئے، دریا ئے جہلم میں پھنسنے والے ا فراد کوبحفاظت نکال لیا گیا۔ دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا، 7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے 1 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑاگیا، منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائےجہلم میں نچلےدرجےکی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جب کہ دن کو 70ہزار کیوسک پانی چھوڑاگیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے۔ مقامی افراد نے انتظامیہ کے اعلانات کے باوجود حفاظتی اقدامات نہیں کئے اور دریاء عبور کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے 8 افراد دریائے جہلم میں پھنس گئے۔ محمد عدنان ولد غلام سرور، محمد رضا ولد احمد خان، شوکت ولد محمد شفیع، غلام رسول ولد نور محمد، غلام دستگیر ولد نذیر حسین، محمد جاوید ولد حسن ،محمد آصف ولد محمد علی ، لیاقت علی ولد نور محمد کی کال پر ریسکیو 1122 کے عملے نے چند منٹوں میں مذکورہ جگہ پہنچ کر آٹھوں افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث وچلے بیلے میں دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
top of page
bottom of page
Comments