top of page

جہلم:منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے2 ملزمان گرفتار



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے02 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہباز انور کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سےپسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لیے گئے،جبکہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسنین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

0 comments
bottom of page