top of page

جہلم:منشیات فروشی کا جرم۔عدالت نے مجرم سلیم اختر کو 14 سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

جہلم(رانا محمد عاصم سے)ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ چوہدری عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 104/23 بجرم CNSA 9-(1)3-D تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم سلیم اختر نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے مجرم سلیم اختر کو 14 سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیشِ نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page