top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:منشیات فروشوں نے ہماراعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ،اپنی الگ بادشاہت قائم کر رکھی ہے،ڈی پی او کاروائی کریں،شمالی محلہ ، با با کرم شاہ دربار سے ملحقہ رہائشیوں کا مطالبہ

جہلم(رانا عاصم سے)شمالی محلہ ، با با کرم شاہ دربار سے ملحقہ رہائشیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے مکینوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ۔ اگر کوئی مکین منشیات فروشوں کو منع کرے تو خواتین کے ذریعے مکینوں کو حراساں کیا جاتا ہے ۔ شمالی محلہ دربار بابا کرم شاہ سے ملحقہ علاقے میں منشیات فروشوں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کررکھی ہے جس کیوجہ سے نوجوان نسل نشے کی لت میں لگ کر اپنی زندگیاں برباد کررہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروش علی الصبح گھر کے باہر خواتین کے ذریعے منشیات فروخت کرواتے ہیں جبکہ سکول کالج جانے والی بچیوں کو منشیات فروشوں اور منشیات کے خریداروں کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کافی عرصہ سے منشیات کے دھندے سے منسلک عثمان ، شہزاد، شہبازنے علاقہ مکینوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ، اگر کوئی محلے دار منشیات فروخت کرنے سے منع کرے تو بااثر منشیات فروش اپنی خواتین کے ذریعے تھانے میں درخواستیں دیکر پرچے درج کروا دیتے ہیں جس کیوجہ سے مکین اپنی عزت کی خاطرخاموش ہو جاتے ہیں۔ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیاہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچایا جا سکے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page