top of page

جہلم:منشاء راجہ کی نمازجنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی،اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ) گزشتہ روز مرحوم منشاء راجہ کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گا ہ میں ادا کر دی گئی، اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ رزاق مرحوم رزاق ہوٹل ریلوے روڈ والوں کے بڑے صاحبزادے اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ محترمہ روبینہ راجہ کے بڑے بھائی منشاء راجہ جو گزشتہ دنوں رحلت فرما گئے تھے آنکی نماز جنازہ بھی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سول سوسائٹی سیاسی و،سماجی اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری تسلیم ناصر گجر و مقامی قیادت کی بڑی تعداد اور چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ بعد ازاں سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ محترمہ روبینہ راجہ کے گھر پر بھی اہل علاقہ کی طرف سے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ھے ۔ جہاں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جاری ھے ۔ تمام آنے والوں کا غم کی اس گھڑی میں شریک غم ھونے پر محترمہ روبینہ راجہ تہ دل سے شکریہ ادا کر رہی ھیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔رپورٹ جاری

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔گزشتہ ماہ فروری منشیات فروشوں کیخلاف 5الگ الگ مقد

دینہ:نابالغہ کے ساتھ زنا کا مقدمہ۔ ملزم محمد نعمان کیانی کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانہ کا حکم اور1 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی گئی

www.JhelumNews.uk دینہ ( ادریس چودھری) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم امجد جاوید لِلہ کی مقدمہ کی موثر پیروی سے زنا کے ملزم کو سزا،نابالغہ کے ساتھ زنا کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نعمان

bottom of page