top of page

جہلم:ملک کے نامور پبلشرز بک کارنر کی گولڈن جوبلی کی شاندار تقریب کا انعقاد



جہلم ( بلال رضا ) ملک کے نامور پبلشرز بک کارنر کی گولڈن جوبلی کی شاندار تقریب کا انعقاد نجی میرج ہال میں کیا گیا جس میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سمیت ملک کے نامور لکھاری ،شاعر ادیب اور علمی اور ادبی شخصیات اور سینئر صحافیوں سے نے شرکت کی . جہلم شہر میں چھوٹی سی لائبریری سے آغاز کرنے والے کتابوں کے عاشق شاہد حمید مرحوم کا بک کارنر کو اس وقت ملک کے سب سے بڑے پبلشر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ایک ہزار سے زائد کتب شائع کیں ۔بک کارنر کی گولڈن جوبلی تقریب میں شاہد حمید مرحوم کی کتاب عشق جنوں پیشہ کی رونمائی مرحوم شاہد حمید کی اہلیہ نے کی . پروقار تقریب میں شامل مہمانوں نے اپنے اپنے انداز میں شاہد حمید کے لگائے گئے کتابوں کے پودے بک کارنر کو پچاس سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ۔بک کارنر پبلشرز کا خاصہ ہے کہ وہ بہترین لکھاریوں کی تصانیف کو اہنے کتابوں کے عشق میں سمو کر اپنے قارئین تک پہنچاتا ہے جہلم جیسے چھوٹے مگر علم دوست شہر سے ایک چھوٹی سے بک شاپ اور لائبریری سے شروع ہونے والا سفر کتابوں کے سرورق سے لے کر تلفظ کی شد و مد میں اپنا عشق اور جنون شامل کرتے ہوئے آج پچاس سال کا ہو گیا




0 comments
bottom of page