top of page

جہلم: ملک کی خاطر پاک فوج کے جوان سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں،چوہدری لال حسین


جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما۔شہنشاہ تعمیرات۔سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا سکون پاک فوج سے ہے۔میرا خاندان۔جماعت۔دوست ووٹرز سپورٹرز پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں تنخواہیں تو تمام ادارے لیتے ہیں شہادتیں۔اور ملک کی خاطر پاک فوج کے جوان سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں اور سینے پر ملک کی خاطردشمن کی گولی کھاتے ہیں چوہدری لال حسین نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے گرفتاری دی تھی ۔ عمران خان کی گرفتاری پر پلاننگ کے تحت ملک کی ایسی کی تیسی کردی۔وہ کام جو دشمن 75 سالوں میں نہیں کر سکا جو انہوں نے کردیا ہے۔آج سے 22 سال قبل حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد نے عمران خان کے بارے میں جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہؤا ہے یہودی ایک سپورٹس مین کو آگے لا رہے ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانے گا۔ملک کو تباہ کرنے والے کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں۔پاکستانی عوام نے سرکاری املاک کو اپنے آنکھوں سے جلتا دیکھا ہے


0 comments
bottom of page