top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:ملزم کی گرفتاری کے دوران ہولیس کی خاتون خانہ سے بدتمیزی،دھکم پیل. ڈی پی او کا انکوائری کاحکم

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )

تھانہ کالا گجراں کے علاقے محلہ طارق آباد میں ملزم کی گرفتاری کے دوران ہولیس کی خاتون خانہ سے بدتمیزی اور دھکم پیل ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ھوئے انکوائری کا حکم دیے دیا ، پولیس کی طرف سے ماروائے قانون عورت کے تقدس کو پامال کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ھے ۔ شہری

تفصیلات کے مطاببق پولیس زرائع کا کہنا ھے کہ 15 کال موصول ہوئی کے ایک شخص نے شراب پی کر آدھم مچا رکھا ھے اور لوگوں کو تنگ کر رہا ہے ۔ پولیس نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچی تو مذکورہ عمران طارق کو تحویل میں لیکر ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا جو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں نتیجہ مثبت آیا ہے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ قبل ازیں ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے گھر والوں کا سہارا لیا جس پر دھکم پیل کا معاملہ سامنے آیا ۔ ملزم سابقہ متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے ۔ تاہم شفافیت کی غرض سے ڈی پی او جہلم نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے . شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے خواتین سے بد تمیزی اور چادرچاور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ھے اس سے قبل بھی پولیس بغیر وارنٹ کے گھروں میں داخل ھوتی رہی ھے اور خاتون خانہ سے اس طرح کے واقعات رپورٹ ھوتے رہے ہیں ۔ جوکہ قابل مزمت عمل ھے ۔ پولیس کی طرف سے ایسے واقعات پر شہریوں کی طرف سے بھی مزمت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ھے اور ڈی پی او جہلم سے اییسے ماروائے قانون اقدامات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ھے شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف پولیس معمولی معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چادر اور چار دیواری کی حدود کو کراس اور عورت کے تقدس پامال کرتی نظر آتی ھے جبکہ دوسری طرف سنگین مقدمات میں ملوث اور عدالتوں سے درجنوں اشتہاری دیدہ دلیری سے آزاد گھوم رھے ہیں جنہیں کوئ پوچھنتے والا نہیں ھے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page