top of page

جہلم:ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیاگیا،برریمانڈ ملزمان سے مزید برآمدگی متوقع



جہلم(چودھری سہیل عزیز) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری،ایس ایچ او صدر معہ ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بدر منیر اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت شکیل، توحید اور شایان کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا،برریمانڈ ملزمان سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔ڈی ایس پی صدر عبدالجبار نے ایس ایچ او صدر معہ ٹیم کو شاباش دی۔عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ڈی ایس پی صدر

0 comments
bottom of page