top of page

جہلم:ملزمان سے 15 لیٹر شراب، 205 پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ، الگ الگ مقدمات درج

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور ایکشن جاری

ملزمان سے 15 لیٹر شراب، 205 پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ، الگ الگ مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور انچارج چوکی کینٹ نوید افضل نے ایک کاروائی میں منشیات فروش سمیت 2 پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا ، منشیات فروش ملزم حیدر سے 5 لیٹر شراب جبکہ پتنگ فروش ملزم زین سے 100 پتنگیں اور ملزم خاور سے 50 پتنگیں برآمد کر لی گئیں ۔

جبکہ دوسری طرف ایس ایچ او صدر بدر منیر نے منشیات فروش سمیت پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، منشیات فروش ملزم فیصل سے 10 لیٹر شراب اور پتنگ فروش ملزم فرقان سے 55 پتنگیں معہ کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ تر جمان پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور پولیس ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت کرتی رہے گی ۔

0 comments
bottom of page