جہلم(ظہیر عباس)جہلم پولیس آٹا تقسیم مراکز پر شہریوں کی حفاظت کے ساتھ خدمت میں بھی حیران کن طور پر پیش پیش تفصیلات کے مطابق جہلم میں مفت آٹے کی تقسیم مراکز پر پولیس بھی حیران کن طور پر عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش آٹا مراکز پر پولیس افسران بزرگ، معذور اور کمزور شہریوں کو آٹے کی ترسیل میں مدد کر رہے ہیں جن کو شہریوں نے خوب سراہا مفت آٹے کی تقسیم میں پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے پولیس اہلکاروں نے بزرگ معذور اور کمزور شہریوں کی مدد کے لیے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دینے میں بھی مصروف ہیں شہریوں نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آرہا کہ پولیس بھی ہماری مدد کر رہی ہے کیونکہ اس سے پہلے پولیس کے رویے کی بات کی جائے تو وہ شہریوں کے لیے کچھ بہتر نہیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کمانڈ میں پولیس اہلکار غریب شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بھی پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ پولیس شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے اور وہ مفت آٹا مراکز پر بزرگ اور معذور افراد کی خدمت کر رہے ہیں رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت پولیس کے لئے ایک باعث فخر اور باعث رحمت فریضہ ہے
top of page
bottom of page
Comments