top of page

جہلم:معزز عدالت نے مجرم ندیم ارشد کو 9سال قید سخت اور 4لاکھ جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ صاحب نےمنشیات کے مقدمہ نمبر23/ 65 بجرم CNSA 9(1)3C تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ سنا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مجرم ندیم ارشد عرف دامی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرم ندیم ارشد کو 09سال قید سخت اور 04لاکھ جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم کوفروری 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

0 comments
bottom of page