top of page

جہلم: معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ تھانہ کالاگجراں کا فیصلہ سنا دیا،مجرم محمد وہاب اشرف نے سال 2023 میں مقتول اللہ دتہ کو چھری کے وار کر کر کے قتل کر دیا تھا، عمر قید اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جہلم(رانا عاصم سے) پولیس کی موثر تفتیش، معزز عدالت کے جج راجہ غظنفر علی خان سیشن جج صاحب نے قتل کے مقدمہ نمبر 514/23 بجرم 302/34 ت پ تھانہ کالاگجراں کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم محمد وہاب اشرف نے سال 2023 میں مقتول اللہ دتہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا،جہلم پولیس نے مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،مجرم محمد وہاب اشرف کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان،






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page