top of page

جہلم :معروف کاروباری شخصیت و صدر چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد جم خانہ کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

جہلم: معروف کاروباری شخصیت و صدر چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد جم خانہ کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

جہلم: ملک خاور شہزاد نے جم خانہ میں اپنی نومنتخب باڈی سمیت صحافیوں کےلیے جم خانہ میں ہائی ٹی کااہتمام کیا ۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سمیع اللہ فاورق تھے

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے )تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف کاروباری شخصیت وصدرجہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد دو روز قبل اپنی پوری ٹیم سمیت جم خانہ کے گورنر باڈی کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہی۔اپنے اعزاز می ایک تقریب میں ملک خاور نے عاصم الرحمان ،ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا ، محمد اختر ، عارف بلال اور ڈاکٹر سلیم کو بھی مبارباد پیش کی اور پھولوں کی مالا پہنائی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق تھے ڈپٹی کمشنر نے تمام نومنتخب عہداروں کو مبارکباد دی اور کہا مجھے امید ہے جم خانہ کی نومنتخب باڈی جم خانہ کی تعمیر و ترقی اور ممبر سازی میں بھرپور کردار ادا کر گی ڈپٹی کمشنر نے جہلم کی صحافی برادری کی مثبت رپورٹنگ کو بھی سراہا جم خانہ کی تشہیری مہم میں جہلم کے صحافیوں نے بہترین رپورٹنگ کی ہے اس موقع پر ڈی سی آفس بلڈنگ ڈیپارنمٹ اور جم خانہ کی انتظامیہ کے لوگ بھی موجود تھے

0 comments
bottom of page