top of page

جہلم :مضر صحت اشیاء کھانے سے مبینہ طور پر سرکاری اسکول میں 10سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی

جہلم :مضر صحت اشیاء کھانے سے مبینہ طور پر سرکاری اسکول میں 10سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول مدرسہ للبنات سکول میں چہارم جماعت کی ننھی طلبہ جنت زعفران اچانک خالق حقیقی سے جا ملی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن طالبہ اسپتال پہنچے سے قبل ہی جان کی بازی ہار چکی تھی۔ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ ننھی معصومہ نے ناشتے میں کوئی ایسی چیز استعمال کی تھی جو زہریلی تھی جس کی وجہ سے جنت زعفران جان کی بازی ہار گئی۔بچی کے چچا نے الزام عائد کیا کہ اسکول کی کینٹین سے مضر صحت نمکو لے کر کھانے سے جنت زعفران جان کی بازی ہار گئی۔ اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔بچی کے چچا نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے کال کرکے بتایا کہ آپ کی بچی بیہوش ہے ، جب وہاں پہنچے تو اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔ زبردستی اسکول میں داخل ہوئے تووہاں بچی کی لاش پڑی تھی، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سی ای او ایجوکیشن کو انکوائری کرنے اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page