جہلم(مصطفیٰ بٹ سے)چوٹالہ گاؤں میں گھر میں گھس کر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی پولیس نے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے غلام مصطفی نے ساتھیوں کے ہمراء والد اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کےلیے زاہد کے بیٹوں کو گولیاں ماری ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات جہلم کے گاؤں چوٹالہ میں مسلحہ ملزمان نے اڈیالہ جیل میں دو قتل کیسوں کی سزا کاٹنے والے زاہد حسین کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی ہے فائرنگ کے نتیجہ میں دو جڑواں بھائیوں میں غلام فرید جانبحق جبکہ جمشید شدید زخمی ہوا ہے حملہ آور واردات کےبعد موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے گولیوں کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کے چچا شہزاد حسین کی درخواست پر چھ افراد کے خلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے حملہ آور غلام مصطفی نے اپنے والد اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کےلیے بھائیوں کی مشاورت سے ساتھیوں کے ہمراء فائرنگ کی واردات کی ہے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
留言