top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (مصطفیٰ بٹ سے) ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیامیٹنگ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹینگ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا گیادریائے جہلم کے اندر موجود تجاوزات کو ہٹانے کے لیے متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری کیں گئیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ یونین کونسل سیکرٹریز کو فلڈ کے دوران ممکنہ انخلاء کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایات کریں۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسن احسن ،اسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن،چیف میونسپل آفیسر جہلم،ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینٹیر محمد صبورثاقب،اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک،اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سب ڈویژنل آفیسر سمال ڈیمز اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے موجود وسائل،فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی گئی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page