جہلم (مصطفیٰ بٹ سے)
جہلم ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان پوسٹ آفس کے ذوالفقار شاہ نے اپنے محکمے کے وفد کے ہمراہ پاکستان پوسٹ کی خدمات اور پاکستان پوسٹ کے کام کو بڑھانے کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے ممبران اور عہدیداران سے ملاقات کی ان کو پاکستان پوسٹ کی خدمات اور کام کے بارے میں ان کو آگائ دی تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ذوالفقار شاہ نے اپنے پوسٹ آفس کے ملازمین جن میں امجد حسین ۔عدیل ۔اور اکبر خان کے ہمراہ انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال اعوان ۔رشید بٹ۔راجہ محمد اکرم۔شان الحق ۔جلیل بٹ۔اور شیخ شکیل سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سے ملاقات کی ان کو پاکستان پوسٹ کی خدمات اور فنکشن کے کام کے بارے میں اور ریونیو بڑھانے کے سلسلہ میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں آج ہم نے ضلع جہلم کی تاجر برادری سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان پوسٹ کی خدمات اور سروسز کے بارے میں آگائی دی اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداران اور ممبران نے بہت اچھا رسپانس دیا اور ہمیں تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر انجمن تاجران جہلم اور وائس چیئرمین انجمن تاجران پنجاب محمد اقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس پاکستان پوسٹ کے ذوالفقار شاہ صاحب اور امجد حسین صاحب تشریف لائے ہیں ہمیں ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی کہ کے گورنمنٹ کے محکمے بھی بہت ایکٹیو ہیں یہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں ہم ان کی کوشش کو ایپرشیڈ کرتے ہیں اور ان سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رشید بٹ نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کے پوسٹ آفس کی ٹیم ذوالفقار شاہ صاحب اور امجد حسین صاحب کی سربراہی میں ہمارے پاس آئی ہے انہوں نے پاکستان کی عوام اور انجمن تاجران کے فائدے کے لیے جو باتیں ہمیں بتائی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملک کی بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کو انجمن تاجران جہلم کی طرف سے یقین دہانی کرواتے ہیں اور انشاللہ ان سے بھرپور تعاون کریں گے اگر ان جیسے لوگ محکموں میں ہونگے تو انشاللہ ملک ترقی کرے گا ۔۔۔
Kommentare