جہلم (رپورٹ:مصطفیٰ بٹ سے) تحصیل دینہ کے گاؤںسید حسین کے رہائشی اوورسیز پاکستانی سید غضنفر حسین شاہ نے اپنے گاؤں سید حسین میں بچوں ۔نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے صحت و تندرستی کے لیے جہم بنایا اور کھیلوں کے لیے سنوکر ۔ٹیبل ٹینس فٹبال گیمز بیڈمنٹن گراؤنڈ بھی بنا دیا اور اور آنے والی نئی نسل کی آگاہی کے لئے کھیتی باڑی بھی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین کے رہائشی اوورسیز پاکستانی سید غضنفر حسین شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد صاحب پاک فوج میں سروس کرتے تھے اور ساتھ ساتھ اپنے گاؤں میں آ کر کھیتی باڑی بھی کرتے تھے میں نے آپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے ہی حاصل کی ہے تعلیم حاصل کرنے کے بعد حصول روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک چلا گیا وہاں پر کچھ عرصہ کام کرنے کے بعد میں نے اپنا کاروبار شروع کر دیا والدہ کی وفات کے بعد میں پاکستان آ گیا یہاں آ کر پہلے تو میں نے اپنی زمینوں پر کاشتکاری شروع کر دی پاکستان آنے کے بعد میں نے دیکھا کہ یہاں پر نوجوان نسل کے لیے کھیلنے کے لیے کوئی گراؤنڈ نہیں ہے نوجوان نسل ہر وقت سوشل میڈیا اور موبائل پر اپنا ٹائم برباد کر رہے ہیں تو ان بچوں اور نوجوانوں کے لیے ایک فام ہاؤس تیار کیا جس ایک جم بنایا اس کے ساتھ بیڈمنٹن گراؤنڈ کے علاؤہ سنوکر ۔فٹبال گیمز ۔ٹیبلٹینس سومینگ پول جیسی سہولیات فراہم کی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے علاقے کے بچے ۔نوجوان اور بزرگوں نے ادھر کا رخ کر لیا آج الحمدللہ آپ نے دیکھا کہ بچے ۔نوجوان اور بزرگ کس طرح یہاں پر مصروف ہیں ۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانی محمد فہیم بھی فام ہاؤس پر موجود تھے ان کا تعلق بھی جہلم سے ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اس فام ہاؤس کی شہرت سنی تھی آج اس کا وزٹ کیا ہے جب میں یہاں پہنچا تو دیکھا تو بہت اچھا لگا کے شہر میں جو سہولیات لوگوں میسر ہوتی ہیں وہ تمام سہولیات اس گاؤں کے فام ہاؤس میں موجود ہیں اور یہ سب کچھ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ غضنفر شاہ نے اپنے گاؤں کے لوگوں کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اور اتنی ایڈوانس سہولت دی ہے ۔فام ہاؤس پر اسی علاقے کے ایک اور رہائشی بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ سید غضنفر حسین شاہ صاحب کا اس گاؤں پر احسان کے انہوں نے ہمارے گاؤں کے بچوں کے لیے اس طرح کی سہولت فراہم کی ہے ہمارے گاؤں کے بچے ۔نوجوان ہر وقت سوشل میڈیا اور موبائل پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے تھے جب سے سید غضنفر حسین شاہ صاحب نے یہ فام ہاؤس بنایا ہے تب سے یہ بچے اور نوجوان ادھر آکر ایکسر سائز کرتے ہیں گیمز کھیلتے ہیں اب یہاں پر کافی اچھی انوائرمنٹ ہے ہم اہلیان علاقہ سید غضنفر حسین شاہ صاحب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس گاؤں کے لوگوں کے لئے بہت بڑی ایفڈ کی ہے ۔۔۔۔
top of page
bottom of page
Comments